مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری المالکی نے امریکی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے اوائل میں ان کے تہران کے سفر کے دوران محمود احمدی نژاد کے ساتھ گرم جوشی اور صمیمیت اور صداقت کا مظاہرہ کرنے پر امریکی رہنماؤں نے جوتنقید کی ہے مجھے اس پر سخت تعجب ہے ہماری ملاقات معمول کے مطابق رہی اور یہ دو ملکوں کا معمول ہوتاہے چاہے وہ دونوں آپس میں برسرپیکار ہی کیوں نہ ہوں مالکی نے کہا کہ میں نے تہران کے سفر کے دوران ایران سے اسلحہ اسمگل ہو کر عراق جانے کے سلسلے میں امریکی حکام کی تشویش سے ایرانی رہنماؤں کو آگاہ کیا تو انھوں نے سوریہ والوں کی طرح جواب دیا کہ ایسی کوئی بھی حرکت ہمارے علم میں نہیں ہے مالکی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی اپنی سرحدوں کو کنٹرول کرنے اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ پر روک لگانے میں کہ جس سے امریکیوں کو کوئی نقصان پہنچے صد در صد مخلص ہیں
عراق
ایران اور عراق کے دوستانہ روابط کے سلسلے میں امریکہ کےجارحانہ رد عمل پر میں دنگ رہ گیا
عراق کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے ساتھ ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعاون پر زوردیتے ہوئے اعلان کیا کہ بغداد اور تہران کے دوستانہ اور مخلصانہ روابط کے بارے میں امریکی رہنماؤن کے غصے اور انتقاد پر انھیں سخت تعجب ہے
News ID 551708
آپ کا تبصرہ